• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم طے کریں گے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے، فواد چوہدری

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، ہم طے کریں گے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 187 ارکان پنجاب اسمبلی ہیں، پی ٹی آئی کا وفد پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملنے جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے 177 ارکان پرویز الہٰی کی حمایت کر رہے ہیں، خود ق لیگ کے 10 ارکان ہیں، اس طرح انہیں 187 ارکان کی حمایت ہوگی، اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اسمبلی توڑنے کی طرف جائیں گے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے، کابینہ صرف اپنے کیس ختم کروانے پر فوکس کیے ہوئے ہے، قوم ان چوروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، دہشت گرد اسلام آباد میں حملے کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم دوبارہ اسمبلی میں جا رہے ہیں، تاریخ نہیں بتاؤں گا اسپیکر پھر غائب ہو جائیں گے، ہمارے 100 سے زائد ارکان استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں، پاکستان بھر میں الیکشن کروائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جیسے ہی عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دی یہ چوہے کی طرح بل میں گھس گئے، آپ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک میں کہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے، آپ جہاں جائیں گے آپ کو گندے انڈے پڑنے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید