• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن کیسے ہوا؟ اندورنی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن کیسے ہوا؟ اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری عبداللّٰہ سنبل کی جانب سے سوالات اٹھانے پر گورنر کا حکم روکا گیا، چیف سیکریٹری عبداللّٰہ سنبل وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطے میں رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیف سیکریٹری عبداللّٰہ سنبل نے ملاقات بھی کی، چیف سیکریٹری نے منظوری دینے سے قبل وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا حکم نامہ 22 دسمبر کی دوپہر کو تیار کر لیا گیا تھا، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نے چیف سیکریٹری کو متن سے آگاہ کیا، چیف سیکریٹری نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر مزید قانونی رائے مانگی۔

 ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے مختلف آئینی اور قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی، چیف سیکریٹری نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب نوٹیفکیشن جاری کیا۔

قومی خبریں سے مزید