• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سرکاری عمارتوں کو جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری عمارتوں کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات بجلی کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل میں درپیش عملی مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی خصوصی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں شمسی توانائی کا استعمال ہی ملکی توانائی بحران اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل کو موثر طریقے سے حل کر سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید