• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، صدر، وزیراعظم

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی قوم اس کی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو مستحکم کریں گے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم کےاصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی خراج عقیدت کا بہترین طریقہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرونی خلفشار ختم کرکے ملک کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت کرنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید