• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں، جن کے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہوں گے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ عمران خان کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور پی ڈی ایم کو رسوائی۔

شیخ رشید نے لکھا ہے کہ عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں، جب عوامی رائے عامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا ہے کہ  آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ تنخواہ دینے کے پیسے نہیں اور وزراء کی تعداد 77 ہے جن میں 22 بے محکمہ ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 50 کروڑ روپے کی کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے، ممبروں کی منڈی لگی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول فیٹف کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور کہتے ہیں کہ میں نے ملک کو فیٹف سے نکالا۔

قومی خبریں سے مزید