• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اب تو میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے‘، ریحام کا پرانا بیان وائرل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

صحافی، ٹی وی اینکر، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا تیسری شادی سے متعلق پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ریحام خان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ معروف صحافی سہیل وڑائچ کو انٹرویو دے رہی ہیں۔


سہیل وڑائچ انٹرویو کے دوران ریحام خان  سے پوچھتے ہیں کہ دو شادیاں کیں اور وہ ناکام ہوئیں، کیا تیسری شادی کر کے اسے کامیاب بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے ریحام خان کا کہنا ہے کہ اب اُنہیں کوئی شادی کی آفرز نہیں آ رہیں، اب اُن کی نہیں بلکہ اُن کے بچوں کی شادی کی عمر ہے۔

ریحام خان کا بتانا ہے کہ اُنہیں بس زندگی میں دو بار ہی شادی کی آفر ہوئی تھی جو اُنہوں نے قبول کر لی تھی، اب اُن کا تیسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید