• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی کے داخلوں کے نتائج تاخیر کا شکار

ڈاؤ یونیورسٹی کے میڈیکل داخلوں کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے، فہرست 23 دسمبر کو جاری ہونا تھی۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق میڈیکل داخلوں کے نتائج میں تاخیر کی وجہ ڈیٹا کی ترتیب میں دیر ہونا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق پہلے مرحلے میں سرکاری جامعات میں داخلے دیے جاتے ہیں جبکہ بچ جانے والے طلبہ کو نجی جامعات میں داخلے دیے جاتے ہیں۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق 28 دسمبر کو میرٹ نمبر 1 سے 469 تک کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق 29 دسمبر کو میرٹ نمبر 470 سے 800 تک کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید