• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں لاک ڈاؤن کھل گیا، ویرینٹ پاکستان آنے کا خطرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں آج مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح نصف فیصد سے بھی کم رہی۔

قومی ادارہ صحت نے پہلے ہی ملک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے متعلق غیر مصدقہ خبروں کی تردید کردی۔

این سی او سی نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، عوامی مقامات پر شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت بھی نہیں کی جارہی۔

بھارت میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات جاری ہیں، ریاستوں کو آکسیجن سلنڈرز اسٹاک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

بھارت میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صحت سے مزید