• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں موسم سرما کا بدترین طوفان، 50 افراد ہلاک، بفیلو بری طرح متاثر

امریکا میں موسم سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، جس کے دوران مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔ 

واشنگٹن سے امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مشرقی امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو میں موسم سرما کے طوفان نے تباہی مچادی ہے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق برفباری کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ بفیلو میں اب تک 43 انچ برف پڑچکی ہے۔ 

امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بفیلو میں 1977 میں موسم سرما کے طوفان سے 30 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید