• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم انڈسٹری کی خاموشی سے ملکی ثقافت بھی خاموش ہوگئی، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کی خاموشی سے ملکی ثقافت اور زبان بھی خاموش ہوگئی۔

 اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2022ء کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم فلم انڈسٹری کے شعبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم فلم کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کی کنجی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوان نسل کیلئے تمام وسائل خرچ کرنے کو تیار ہے۔

 وزیراعظم نے نیویارک فلم اکیڈمی آسٹریلیا کیلئے اسکالر شپس کی تعداد 15 سے بڑھا کر 50 کر دیں۔

انہوں نے  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے کہا کہ ملک کے ٹیلنٹڈ 25 لڑکوں اور 25 لڑکیوں کو اس اسکالر شپ پر بھیجا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کیلئے انشاء اللّٰہ ڈالرز ڈھونڈ نکالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید