• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی سربراہی میں اجلاس، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری پیش

نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری کمیشن نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری پیش کردی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کےلیے اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیٹی نے انٹرنیشنل سروسز ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ لا اینڈ جسٹس ڈویژن کے سپرد کردیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق جولائی 2022ء کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید