• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض عمران خان کی حکومت میں لیا گیا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کے ساتھ رہے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کے ساتھ رہے گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض عمران خان کی حکومت میں لیا گیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا، ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران ہمیں ورثے میں ملا، ہم چیزوں کو محتاط طریقے سے لےکر چل رہے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کے ساتھ رہے گا، ہمیں اس وقت اخراجات کم کرنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کچھ اصلاحات الیکشن سے پہلے کچھ بعد میں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید