• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحام خان کی تیسری شادی پر رقص کرنے کی ویڈیو، بچے بھی خوشی سے نہال


سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی اپنی تیسری شادی پر رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ خوشی سے نہال نظر آرہی ہیں۔

ریحام خان کی بیٹی عنایا خان نے بھی رقص کرکے خوشی منائی جب کہ بیٹے ساحر خان نے گٹار بجا کر عاطف اسلم کا گانا گایا۔

واضح رہے کہ ریحام خان کے نکاح کی تقریب امریکا میں ہوئی تھی، ریحام خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی تھی۔

 ریحام نے 1990 میں پہلی شادی اعجاز رحمان سے کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید