• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی جہاز ’ سولر امپلس ٹو‘ کی پنسلوانیہ سے کامیاب اُڑان

Aircraft Solar Impulse2 Successful Flight From Pennsylvania
شمسی توانائی سے اُڑنے والا ہو ائی جہاز سولر امپلس ٹوایک بار پھر فضاؤں میں اُڑتے ہوئے دنیا کے گِرد چکر لگانے کیلئے تیار ہے۔

سولر امپلس ٹو گزشتہ رات پنسلوانیہ کے شہرالین ٹائون سے کامیاب اُڑان بھری اوراب اپنا سفر مکمل کر کے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اُترے گا۔

شمسی توانائی سے اُڑنے والے اس جہاز کی یہ آخری منزل ہے، جس کے بعد سولر اِمپلس ٹو بحرِ اوقیانوس کے مشکل ترین سفر پر روانہ ہو جائیگا۔

گزشتہ برس دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر روانہ ہونے والا جہاز جولائی میں جاپان سے اڑان بھر کر جزیرہ ہوائی پہنچاتھا۔

5ہزار80پونڈ(2ہزار300کلوگرام) وزنی اس جہاز کے236فٹ چوڑے ونگ ایریا پر17ہزار248 فوٹو والٹک سیلزنصب ہیں جن کی مدد سے یہ جہاز70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے5سے 6دن تک بناء جیٹ فیول کے دن رات اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین