ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور سیاسی صورتِ حال سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں سیاسی امور اور انتخابی حکمتِ عملی پر بات چیت ہو گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ وزیرِ اعظم کو اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ بھی کریں گے۔