• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے پرویز الہٰی سے متعلق درخواست پر اعتراضات لگادیے

سپریم کورٹ آف پاکستان - فوٹو: فائل
سپریم کورٹ آف پاکستان - فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور فیملی ممبرز سے متعلق درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار آفس نے پرویز الہٰی اور فیملی ممبرز کے حلقوں میں مبینہ غیر متناسب فنڈز کے اجراء کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کردی۔

سپریم کورٹ میں میاں داود ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گجرات میں فنڈز کے اجرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کے خلاف درخواست پر اعتراضات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست میں واضح نہیں فنڈز کا اجراء کیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔

اعتراض لگایا گیا کہ درخواست میں کی گئی استدعا مبہم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست میں آرٹیکل 184 (3) کے اجزاء کو پورا کیا گیا نہ ہی کسی اور متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید