• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کو 4 ماہ میں خصوصی افراد کی بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری—فائل فوٹو
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کو تمام محکموں میں 4 ماہ میں خصوصی افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالتِ عظمیٰ سندھ حکومت پر برہم ہو گئی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کی بھرتیوں کا عمل 2 ہفتوں میں شروع کیا جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ جن محکموں میں اسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی، خصوصی افراد کے کوٹے پر سندھ حکومت نے کچھ حد تک عمل درآمد کیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں تمام محکموں میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ کوٹہ مختص ہونے کے باوجود سندھ حکومت خصوصی افراد کو سرکاری ملازمت نہیں دے رہی۔

درخواست گزار نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت کو خصوصی افراد کے کوٹے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید