• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، معذور کوٹے پر بھرتیاں سندھ حکومت سے جواب طلب

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے معذور کوٹے پر بھرتیوں سے متعلق درخواست پرسندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں معذور کوٹہ پر بھرتیوں کے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے متعلقہ حکام سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر کیا عملدرآمد کیا گیا ہے، جس پر حکام نے جواب میں کہا کہ کوٹہ کے متعلق عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ اب تک سرکاری محکموں میں کتنی بھرتیاں ہوئی ہیں، تمام کی گئی بھرتیوں میں سے کتنے خصوصی افراد بھرتی ہوئے، تفصیل پیش کریں، جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں بتایا ہے 40 ہزار بھرتیاں ہوئی ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین