• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل—فائل فوٹو
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں بھی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے جا رہے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 سیٹیں ن لیگ، 2 پی پی اور 63 سیٹیں پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ میں تفریق پیدا کی، یہ کراچی کو ایڈمنسٹریٹر سے چلوانا چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف ایماندار آدمی ہیں، ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لیے ان کو لایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آج ملک میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس وقت در آمدات و برآمدات بالکل زیرو ہے، ملک بھر میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت تنخواہوں کے پیسے نہیں اور وزیر خارجہ دورے کر رہے ہیں، آٹا عام آدمی کی خرید سے باہر ہو چکا ہے۔

سابق گورنر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ اسمبلی تحلیل کریں الیکشن کرائیں، اب ڈر رہے ہیں، آج بھی وقت ہے کہ ملک کو الیکشن کی جانب لے جایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید