• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا امن و امان پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار

وفاقی کابینہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے ختم کردیا جائے گا۔

کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی کابینہ نے سینئر پارلیمنٹرین چوہدری اشرف کی 53 سال پرانے کیس میں گرفتاری پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید