• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے شاہ بحرین کو 9 جنوری کو جینیوا میں ہونے والی موسمیات کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم نے شاہ بحرین سے اعلیٰ کے سطح وفد کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔ 

اس موقع پر شاہ بحرین نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

شاہ بحرین نے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے  باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید