• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر استعمال کا بل دوبارہ آیا تو پھر واپس ہوگا، گورنر کے پی کے

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ قانون کے ذریعے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو چھپانے کی کو شش کی گئی ہے، ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل دوبارہ بھی آیا تو واپس بھیج دوں گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ تین بار صوبائی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا لیکن انکار کیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت اور ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان میں تضاد ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اسمبلی واپس آجائیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں،  یہ الیکشن کی بات کرتے ہیں کیا وزیر اعلیٰ اپنے حلقے سوات میں ووٹ مانگ سکتا ہے۔

 گورنر غلام علی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے معاشرے میں ظلم کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید