• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: گھوسٹ قرار دیے گئے اساتذہ 2 روز بعد بحال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

داود میں گھوسٹ قرار دے کر معطل کیے گئے اساتذہ 2 روز بعد ہی بحال کردیے گئے۔

دادو میں 2 گھوسٹ اساتذہ کو 2 روز قبل معطل کیا گیا تھا، سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے اساتذہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) غلام سرور نے امتیاز لوند اور غازی جمالی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی۔

کارروائی پر اساتذہ نے ڈی ای او افسر کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا، ڈی ای او کی شکایت پر سیکریٹری تعلیم نے اساتذہ کو معطل کیا تھا۔

دوسری طرف سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری اور ڈی ای او غلام سرور کے سمجھوتے سے متعلق بیانات سامنے آئے ہیں، جن میں تضاد پایا جاتا ہے۔

غلام اکبر لغاری کے مطابق ڈی ای او اور اساتذہ کے درمیان سمجھوتا ہوگیا ہے جبکہ غلام سرور کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھوتا نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو معاف کیا۔

ڈی ای او نے مزید کہا کہ مجھےنہیں پتا یہ سب کیسے ہوا اور کیسے اساتذہ کو بحال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید