کراچی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 7 کے قریب 20 سالہ لڑکی کے فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے سے متعلق تفصیل سامنے آگئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 7 میں واقعہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران رونما ہوا، ڈکیت فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
اسد رضا کے مطابق زخمی لڑکی کے بھائی کے مطابق لڑکی دفتر سے واپسی پر رکشے کے لیے کھڑی تھی، اُس نے کان میں ہینڈز فری لگائے ہوئے تھے اور موبائل فون ہاتھ میں تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ایک لڑکا ماسک پہنے ہوئے اس کے قریب آیا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
انہون نے مزید کہا کہ لڑکی نے اس دوران موبائل فون پرس میں ڈالا تو ڈکیت نے فائر کیا جو لڑکی کی ٹانگ پر لگا۔