ایران کی شطرنج کھلاڑی سارا خادم نے قازقستان میں ہوئے عالمی مقابلے میں بغیر حجاب شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
ایرانی حکومت اپنی خواتین کھلاڑیوں کو حجاب کا ڈریس کوڈ اپنانے کا پابند کرتی ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں حجاب نہ پہننے پر گرفتار 22 سالہ مہاسا امینی کی دورانِ حراست مبینہ تشدد سے ہلاکت کیخلاف ایران بھر میں ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔