ملتان میں شروع کئے جانے والے صحت کے بیشتر منصوبے سال 2022 میں بھی مکمل نہ کئے جاسکے۔
ملتان کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا توسیعی منصوبہ 7 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، 3 ارب سے زائد کے اضافی فنڈز بھی لگائے جاچکے ہیں۔
نشتر ٹو اسپتال کا منصوبہ 10 ارب خرچ ہونے کے بعد بھی نامکمل ہے اور اس کو 3 سال گزر گئے ہیں۔
دوسری جانب مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال سمیت کئی منصوبے کھٹائی میں پڑگئے، تین منصوبوں کے مکمل ہونے کی نئی تاریخ جون 2023 دے دی گئی ہے۔