پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو لاہور بلالیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان سے پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی آج زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی کو استعفوں پر واضح مؤقف کیلئےبلایا ہے۔
شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک کی آج استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی سےملاقات ہونی تھی، پرویزخٹک اورشاہ محمود قریشی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات میں شریک نہ ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر نے وفد کی قیادت کی۔
عمران خان پارٹی کے اہم عہدیداروں سے آج استعفوں پر مشاورت کریں گے۔