شہبازشریف کےہتک عزت دعوے میں عمران خان کادفاع کاحق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے 3 رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
واجح رہے کہ شہبازشریف نےعمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانےکا دعوی دائر کر رکھا ہے۔
عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایاتھا۔
دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل مصطفٰی رمدے نے دلائل مکمل کیے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 23 تاریخوں میں سے 10 ہماری طرف سے تھیں 7 مخالف فریق نےلیں۔
اس پر جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ ہی لکھ کردےدیتےکہ سوال متعلقہ نہیں ہیں۔
بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم نےیہی کیا تھا کہ سوال متعلقہ نہیں ہیں۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ نےایسا نہیں کیا۔