ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک مری کا کہنا ہے کہ مری جانے کے لیے سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں، صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ منفی درجہ حرارت کے باعث شہری گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کیا جائے۔
ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں شیشے مکمل بند نہ کریں، برفباری کے دوران گاڑی کی رفتار کم اور اورٹیکنگ سے گریز کیا جائے۔