پنجاب کے پرفضا تفریحی مقام، ملکۂ کوہسار مری میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس سے سردی بڑھ گئی۔
دوسری جانب سوات کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے کے بعد بارش اور برف باری ہوئی ہے۔
سوات میں بارش اور برف باری سے موسم سرد اور خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا۔
بالائی علاقوں کالام اور ملم جبہ میں بھی بارش ہوئی ہے۔
میدانی علاقوں مینگورہ، سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
برف باری کا مزہ لینے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد بالائی علاقوں کا رخ کر رہی ہے۔