مینگورہ ( نمائندہ جنگ )سوات ضلع بھر میں بارش جبکہ پہاڑوں اور سیاحتی علاقوں برف باری ہونے سے سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سوات ، وادی کالام اور دیر میں پہاڑوں پر برف نے سفید چادر اڑھ لی ہے ۔کافی دنوں بعد سوات میں بارش اور برف باری ہوئی۔ سوات میں زیادہ تر بچے وخواتین بوڑھے سینے ۔ نزلہ و زکام سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔