• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے یوٹرن لیا ہے، علی نواز اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یوٹرن لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم نے انہیں قانونی طور پر فارغ کیا ہے۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ کل تحریک انصاف اور جمہوریت کی فتح ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

انتخابات ملتوی کروانے کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31دسمبر کو شیڈول تھے۔

قومی خبریں سے مزید