• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی خریداری کی حد میں کمی کردی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہانہ چینی کی خریداری کی حد میں کمی کردی گئی۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز سے ماہانہ 3 کلو سے زائد چینی نہیں خریدی جا سکے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر پہلے چینی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 کلو تھی۔

اعلامیے کے مطابق عام شہریوں کیلئے چینی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، عام شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 89 روپے فی کلو ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام شہری شناختی کارڈ دکھا کر 3 کلو چینی حاصل کر سکے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کارڈ پر بھی ماہانہ صرف 3 کلو چینی کی خریداری ہو سکے گی، بی آئی ایس پی کارڈ پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق عمل درآمد یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید