• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت عالیہ کے حکم میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دارالحکومت میں انتخابات یقینی بنانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں وزارت داخلہ کا 19 دسمبر کا نوٹیفکیشن اور الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا حکم کالعدم قرار دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے وفاقی درالحکومت میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق ایک صفحے کا مختصر فیصلہ جاری کیا ہے۔



قومی خبریں سے مزید