وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں کل بلدیاتی انتخابات کرونے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو آج ہی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دارالحکومت میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی جائے گی، جس میں آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کا کہنا ہے کہ فیصلے کی مصدقہ نقل مل گئی، انٹراکورٹ اپیل کی تیاری کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل ہی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔