ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج کا مختصر فیصلہ آئین و قانون سے متصادم لگتا ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ یہ تفصیلی آرڈر نہیں ہے، اتنے شارٹ عرصے میں اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ متعدد ججمنٹس موجود ہیں کہ ایسا آرڈر پاس نہیں کرنا چاہیے جس پر عمل نہ ہو، یہ ایک ایسا آرڈر ہے جو نہ ادھر کا ہے نہ ادھر کا ہے۔
بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے چیک کیا ہے تمام عملہ چھٹی پر ہے۔