• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے آسٹریلیا آنیوالوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر آسٹریلیا نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 5 جنوری سے آسٹریلیا میں چین سے آنے والوں کو منفی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا ہوں گے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی لاگو ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارۂ صحت نے چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے مزید حقیقت پر مبنی معلومات شیئر کرنے کا کہا تھا۔

عالمی ادارۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ چین کے اسپتالوں اور اموات کے اعداد و شمار بتائے جائیں، چین میں کورونا سے متعلق تعاون اور ویکسی نیشن میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی صورتِ حال پر اپنے بیان میں چین کے صدر شی جن پنگ نے چینی حکام کو زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے۔

چینی صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے نئی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

صحت سے مزید