• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین میں کورونا کی روک تھام کو نئی صورتحال کا سامنا ہے، صدر شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ چینی حکام کو زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے۔ 

بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ 

چینی صدر نے کہا کہ کورونا کی روک تھام اور اس پرقابو پانے کے لیے نئے سرے سے کام کرنا ہے، حب الوطنی پر مبنی صحت مہم کو ہدف بناکر چلانا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے کمیونٹی لائن آف ڈیفنس کو مضبوط بنانا چاہیئے۔ 

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے لیے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو مؤثر انداز میں تحفظ دینا چاہیئے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چین میں آئندہ کچھ ماہ میں کورونا سے 10 لاکھ افرادکا انتقال ہوسکتا ہے۔ 

خبر ایجنسی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دسمبر میں چین میں 25 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید