• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کورونا اموات کے اعداد و شمار بتائے، حکام ڈبلیو ایچ او

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت نے چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے مزید حقیقت پر مبنی معلومات شیئر کرنے کا کہہ دیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین کورونا صورتحال کی مزید حقیقی معلومات شیئر کرے۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ چین کے اسپتالوں اور اموات کے اعداد و شمار بتائے جائیں۔

حکام کے مطابق چین میں کورونا سے متعلق تعاون اور ویکسی نیشن میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے چین سے کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ، اسپین، فرانس، بھارت، جنوبی کوریا، اٹلی، تائیوان اور دیگر ممالک چین سے آنے والےمسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی پابندی لگا چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید