• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نہ بنتی تو پرویز الہٰی کو عمران خان آفر نہ کرتے: شافع حسین

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چوہدری شجاعت کے صاحبزادے شافع حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نہ بنتی تو پرویز الہٰی کو عمران خان نے بھی آفر نہیں کرنی تھی۔

شافع حسین نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی نے والد سے کہا کہ ن لیگ سے بات کریں، جب چوہدری شجاعت نے تمام افراد کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالا چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالا جاتے ہوئے چوہدری شجاعت نے ان سے 3 بار کہا کہ وعدوں کو ذہن میں رکھنا، کچھ ہفتے پہلے لگا پرویز الہٰی آ رہے ہیں لیکن وہ عمران خان کی طرف چلے گئے۔

شافع حسین نے کہا کہ خاندان کے ایک دو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ہی اکیلے سیاست کرنی ہے، ہمیں اکٹھے چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگلے نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پنجاب اسمبلی ابھی تحلیل نہیں ہو گی، کامل علی آغا منافق ہیں، چوہدری شجاعت سے کام لیتے رہے اور اب مخالفت میں آگئے۔

چوہدری شجاعت کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ کامل آغا نے جو لفظ استعمال کیے وہ کہلوائے گئے یا کہنے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا مسئلہ کئی سال سے ہے، ٹرانسفر، پوسٹنگ اور نوکریوں کے لیے پیسے لیے جا رہے ہیں، کرپشن کھلے عام ہو رہی ہے اور شاید اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید