• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی فوج کا میزائل حملہ، 2 شامی فوجی ہلاک

اسرائیلی میزائل حملے کے بعد دمشق ایئرپورٹ کی ابتر صورتِ حال—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی میزائل حملے کے بعد دمشق ایئرپورٹ کی ابتر صورتِ حال—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شام کے دارالحکومت دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی فوج نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 2 شامی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

شامی میڈیا کے مطابق شامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طبریہ جھیل کی سمت سے میزائلوں کے ذریعے دمشق کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دمشق ایئر پورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فضائی سروس معطل ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید