• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا شام کے ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، پروازیں معطل

تل ابیب (جنگ نیوز )اسرائیلی طیارے نے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے جس سے رن وے اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شامی میڈیاکے مطابق اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جب کہ رن وے اور ہوائی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم چند میزائل ہدف تک پہنچ گئے۔ حکومتی سطح پر ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا تاہم تمام پروازوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے معطل کردیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید