ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہو گیا، شہریوں کی اسٹورز کے باہر قطاریں لگ گئیں۔
سرور ڈاؤن ہونے سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن معطل ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کاپوریشنز کے حکام کے مطابق سسٹم کا سرور ڈاؤن ہونے کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ شہریوں کی یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر قطاریں لگ گئی ہیں، سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں رہی۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے ترجمان کے مطابق سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا۔
واضح رہے کہ آج سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر عام شہریوں کے لیے آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے۔
سستا آٹا صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والوں کو 400 روپے میں دستیاب ہو گا۔