• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج یا کل اعظم خان سواتی کو رہا کردیا جائے گا، علی نواز اعوان

علی نواز اعوان - فوٹو: فائل
علی نواز اعوان - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ آج یا کل اعظم خان سواتی کو رہا کردیا جائے گا۔ 

اسلام آباد میں سی آئی اے سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں ظالمانہ فیصلے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اعظم سواتی کو ملک کے مختلف شہروں میں لے کر جایا جارہا ہے، آج شام یا کل صبح اعظم سواتی کو رہا کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگا جارہا ہے، ہائیکورٹ کا حکم برقرار ہے تو الیکشن کمیشن توہینِ عدالت کا مرتکب ہے۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کبھی وفاق تو کبھی وفاق الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار صرف انتخابات کروانا ہے، الیکشن کمیشن سے انتخابات نہیں ہوتے تو چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو توہینِ عدالت پر نااہل کیوں نہیں قرار دیا جاسکتا؟ چیف الیکشن کمشنر توہینِ عدالت کا مرتکب ہوچکا ہے۔

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ 9 دسمبر سے قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ جرم اسلام آباد میں ہو رہا ہے، مقدمات کوئٹہ اور کراچی میں درج ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کے بولنے اور اکٹھا ہونے پر پابندی لگائی ہوئی ہے، تنقید کرنے والے کو نشان عبرت بنادیا جاتا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید