• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی نواز اعوان نے ایسا کیا کہا کہ قہقہے لگ گئے؟

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان ایسا کیا کہا کہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں ارکان نے قہقہے لگادیے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی کشور زہرہ کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بحث کے لیے اسپیشل زونز اتھارٹی آرڈیننس 2021ء پیش کیا گیا۔

چیئرمین ایس ٹی زی اے عامر احمد ہاشمی نے کمیٹی کو آرڈیننس میں تجویز کی گئی ترامیم پر بریفنگ دی۔

دوران بریفنگ عامر ہاشمی نے کہاکہ ٹیلی کمیونی کیشن اور میڈیکل کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ مقامی سطح پر سائنوفارم بنانے کے لئے کمپنیاں سنجیدگی سے دلچسپی لے رہی ہیں،یہ سب اس بل کی منظوری سے مشروط ہے۔

اس دوران علی نواز اعوان نے کہا کہ بیرون ملک سے ہم مہنگی ادویات امپورٹ کرلیتے ہیں لیکن مقامی سطح پر سپورٹ نہیں کرتے۔

چیئرمین ایس ٹی زی اے نے کہا کہ ہر گزرے والا لمحہ اہم ہے مگر سی ڈی اے اور دیگر محکمے تعاون نہیں کرتے ہیں۔

اس پر علی نواز اعوان نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانی ہو تو ضرور سی ڈی اے تعاون کرے گا، جس پر اجلاس کے شرکاء کے قہقہے لگ گئے۔

تازہ ترین