پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ ہونے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی ہے۔
ن لیگ اور اُن کی اتحادی جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
اپوزیشن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم پہلے ہی واپس لے چکا ہے۔