وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔
این ایس سی کے اجلاس میں سروسز چیفس، انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو خصوصی طور پر بلایا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے اس دوران امن دشمنوں کے خلاف سخت کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ برتنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں، انتہا پسندوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس حکومت نے قیام امن کےلیے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔