امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کیا۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کئی دہائیوں سے سندھ کے عوام پر ظلم کر رہی ہیں۔ الیکشن میں ووٹ لے کرغائب ہونے والوں کو قوم مسترد کر دے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے خیبر پختونخوا غیر محفوظ ہوچکا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔ ان کے مطابق قبائلی عوام کے ساتھ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے۔