پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، اجلاس اب 11 جنوری کے بجائے 9 جنوری کو ہوگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسپیکر سبطین خان نے اس سے قبل صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کی دوپہر 2 بجے طلب کیا تھا، جو اب 9 جنوری کو اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی۔