سابقہ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی مارٹینا نیورا ٹیلووا گلے اور بریسٹ کینسر کے عارضے میں متبلا ہوگئیں۔
خواتین کھلاڑیوں میں دنیا کی کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک مارٹینا نے یہ خبر خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
واضح رہے کہ مارٹینا ٹینس کورٹ میں فتوحات کے جھنڈے گاڑے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ویمن سنگلز اور ڈبلز میں 59 گرینڈ سلم ٹائل جیتے۔
اپنے ایک بیان ماٹینا کا کہنا تھا کہ جسم کے دو حصوں پر کینسر سنگین لیکن قابلِ علاج ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں اس بیماری کے علاج کے بہترین نتائج کے لیے پُرامید ہوں۔ یہ پریشان کن ہے لیکن میں پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کروں گی۔‘